قومی ٹیم کیلئے اچھی خبر ، شاداب خان کو ورلڈ کپ کیلئے فٹ قرار دے دیا گیا، کب روانہ ہوں گے؟ اعلان ہوگیا

قومی ٹیم کیلئے اچھی خبر ، شاداب خان کو ورلڈ کپ کیلئے فٹ قرار دے دیا گیا، کب ...
قومی ٹیم کیلئے اچھی خبر ، شاداب خان کو ورلڈ کپ کیلئے فٹ قرار دے دیا گیا، کب روانہ ہوں گے؟ اعلان ہوگیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سپن باﺅلر شاداب خان کو ورلڈ کپ کیلئے فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں قوم کو شاداب خان کی صحت کے بارے میں خوشخبری سنائی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ شاداب خان ورلڈ کپ کیلئے فٹ ہوگئے ہیں وہ 16 مئی کو لندن روانہ ہوں گے اور 20 مئی کو برسٹل میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔ شاداب خان 17 مئی کو لندن میں ڈاکٹر سے چیک اپ کرائیں گے ۔

خیال رہے کہ شاداب خان کو گزشتہ دنوں ہیپاٹائٹس سی کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ان کے انگلینڈ میں ٹیسٹ بھی کیے گئے تھے۔ انہیں یہ بیماری ڈینٹسٹ کے جراثیم آلود آلات کی وجہ سے لگی تھی لیکن اب پی سی بی کا کہنا ہے کہ ان کے خون میں کوئی وائرل نہیں پایا گیا۔

مزید : کھیل