’معاف کرنا، میرے دوست کو گندے لطیفوں کی عادت ہوگئی ہے‘ یاسر حسین نے ایسا نام دے دیا کہ ہانیہ عامر بھڑک اٹھیں

’معاف کرنا، میرے دوست کو گندے لطیفوں کی عادت ہوگئی ہے‘ یاسر حسین نے ایسا نام ...
’معاف کرنا، میرے دوست کو گندے لطیفوں کی عادت ہوگئی ہے‘ یاسر حسین نے ایسا نام دے دیا کہ ہانیہ عامر بھڑک اٹھیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ ہانیہ عامر نے کچھ روز پہلے اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں انہوں نے اپنے چہرے پر نکلنے والے دانوں کے حوالے سے بات کی تھی۔ یہ تصاویر شیئر کرنے پر ہانیہ عامر کی تعریف کی جارہی ہے لیکن ان کے ساتھی اداکار یاسر حسین نے ان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ اداکارہ بھڑک اٹھیں۔

انسٹاگرام پر یاسر حسین اپنے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دے رہے تھے ، اسی دوران ایک مداح نے ان سے کہا ’ ہانیہ عامر کیلئے ایک لفظ‘۔ مداح کے اس سوال کے جواب میں یاسر حسین نے اداکارہ کو ’ دانے دار‘ قرار دے دیا۔

یاسر حسین کا اشارہ ہانیہ عامر کی ان تصاویر کی جانب تھا جو انہوں نے اپنی جلد پر نکلنے والے دانوں کے بعد انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔

یاسر حسین کی جانب سے ہانیہ کو ’ دانے دار‘ کہا گیا تو اداکارہ نے جواب میں لکھا ’ معاف کیجیے گا میرے دوست کو ، ان کو آج کل گندے لطیفے سنانے کی عادت سی ہوگئی ہے‘۔

ہانیہ عامر کی جانب سے خود کو دانے دار قرار دیے جانے پر غصے کا اظہار کیا گیا تو یاسر حسین نے اپنے الفاظ کی وضاحت کردی۔ ’ بس دوست کہہ دیا اسی لیے لکھا تھا، یہ کوئی لطیفہ نہیں تھا، Acne کو اردو میں دانہ کہتے ہیں برگر‘۔

مزید : تفریح