واٹس ایپ پر بڑا سائبر حملہ ،انتظامیہ نے صارفین کو خبردار کردیا

واٹس ایپ پر بڑا سائبر حملہ ،انتظامیہ نے صارفین کو خبردار کردیا
واٹس ایپ پر بڑا سائبر حملہ ،انتظامیہ نے صارفین کو خبردار کردیا

  

نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل اپیلی کیشن واٹس ایپ پر سائبر حملہ ہوا ہے اور انتظامیہ نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ واٹس ایپ کو اپ گریڈ کریں۔کمپنی نے واٹس ایپ صارفین کو ہدایت کی ہے کہ اپنے ٹیلی فون میں محفوظ دیگر معلومات کے تحفظ کیلئے موبائل کی سیکیورٹی بھی بہتر بنائی جائے۔ایک ترجمان نے کہا کہ ہے کہ صارفین کی سیکیورٹی مزید بہتربنانے کیلئے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیکرز نے واٹس ایپ صارفین کے موبائل فونز میں جاسوسی کرنے ولا سوفٹ ویئر انسٹال کیا جو کہ اسرائیلی کمپنی کا تیار کردہ تھا۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی