ناز بلوچ نے آئی ایم ایف پروگرام کی کڑی شرائط پر سوال اٹھا دیا

ناز بلوچ نے آئی ایم ایف پروگرام کی کڑی شرائط پر سوال اٹھا دیا
ناز بلوچ نے آئی ایم ایف پروگرام کی کڑی شرائط پر سوال اٹھا دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہاہے کہ جن شرائط پر حکومت نے آئی ایم ایف کاپروگرام لیا ہے وہ بہت کڑی ہیں ، اب آگے آگے دیکھئے ہوتاہے کیا ؟

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے ناز بلوچ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت پہلے ہر فن مولا بنی ہوئی تھی ، ایمنسٹی سکیم کو متعارف کرانے سے پہلے پارلیمنٹ سے منظور کروانا چاہئے تھا ۔

انہوں نے کہا کہ مصر میں بھی آئی ایم ایف کا پروگرام لایا گیا تھا لیکن آئی ایم ایف کے پروگرام سے غربت کم ہونے کی بجائے بڑھ کر 55فیصد پر چلی گئی تھی ،ان کا کہنا تھا کہ جن شرائط پر حکومت نے آئی ایم ایف کاپروگرام لیا ہے وہ بہت کڑی ہیں ، اب آگے آگے دیکھئے ہوتاہے کیا ؟

مزید : قومی