حکومت کس طریقے سے بجٹ کا نفاذ کرنے جارہی ہے ؟ معاون خصوصی وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہاہے کہ وقت کم رہ گیاہے اور سینیٹ میں اکثریت حاصل نہیں ، اس لئے بجٹ کانفاذ صدارتی آرڈیننس سے کریں گے ۔
جیونیوز کے مطابق ندیم افضل چن نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی ایمنسٹی سکیم لائی گی لیکن جس وقت پچھلی ایمنسٹی سکیم لائی گئی ،وہ ٹائمنگ غلط تھی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو سینیٹ میں اکثریت حاصل نہیں ہے جبکہ بجٹ میں وقت رہ گیاہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں تحریک انصاف کی اکثریت نہ ہونے اور وقت کم رہ جانے کے باعت بجٹ کوصدارتی آرڈیننس سے نافد کردیا جائے گا ۔