ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کی ایمنسٹی سکیم کو حلال قرار دیدیا

ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کی ایمنسٹی سکیم کو حلال قرار دیدیا
ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کی ایمنسٹی سکیم کو حلال قرار دیدیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اب تک دو منی بجٹ دے چکی ہے، تحریک انصاف کی جانب سے پیش کی جانیوالی ایمنسٹی سکیم حلال ہے جبکہ جو ایمنسٹی سکیم مسلم لیگ ن لیکر آئی ، وہ حرام تھی۔

جیونیوز کے پروگرام”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اب تک دو منی بجٹ دے چکی ہے لیکن مہنگائی سے عوام کا برا حال ہوگیا ہے ، اشیائے خورونوش عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں جبکہ آئی ایم ایف کا پروگرام لینے سے مزید مہنگائی آنیوالی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے پیش کی جانیوالی ایمنسٹی سکیم حلال ہے جبکہ جو ایمنسٹی سکیم مسلم لیگ ن لیکر آئی ، وہ حرام تھی ۔ ان کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کی حکومت سے معاملات نہیں چلائے جارہے ۔

مزید : قومی