خورشید نے بجٹ کے حوالے سے تشویشناک پیش گوئی کردی

خورشید نے بجٹ کے حوالے سے تشویشناک پیش گوئی کردی
خورشید نے بجٹ کے حوالے سے تشویشناک پیش گوئی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ عوام پریشان ہے کہ بجٹ میں کیا ہونیوالا ہے ؟سٹاک مارکیٹ دن بدن گرتی جاری ہے، حکومت کو سب کچھ بہتر ملا ہے ، ان سے کام نہیں ہورہا ، یہ ان کی نا اہلی ہے ۔

جیونیوز کے مطابق خورشیدشاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس ٹیم نہیں ہے ، اس لئے وزیر خزانہ کونکال دیا گیا ، حکومت کو سب کچھ بہتر ملا ہے ، ان سے کام نہیں ہورہا ، یہ ان کی نا اہلی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم مہنگائی کیخلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہرکوششیں کررہے وہیں، اس وقت گیس کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی ہے جودال 150روپے کی تھی وہ 300روپے کی ہوگئی ہے جس کی تنخواہ پندرہ ہزار روپے تھی ، وہ ڈالر بڑھنے پر گیار ہ ہزارروپے ہوگئی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت عوام پریشان ہے کہ بجٹ میں کیا ہونیوالا ہے ؟سٹاک مارکیٹ دن بدن گرتی جاری ہے جبکہ بر آمدکنندگان ڈالر بڑھنے کاانتظار کررہے ہیں۔

مزید :

قومی -