سمندر میں کتنے ہزار میٹر تک کھدائی ہوچکی ، تیل اور گیس کی موجودگی کا کب تک پتا چل جائے گا؟وفاقی وزیر علی زیدی نے حیران کن بات بتادی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاہے کہ سمندرمیں 5470میٹر تک ڈرلنگ ہوچکی ہے ، امید ہے کہ اچھا نتیجہ آئے گا ،بلوآﺅٹ پریشر ٹیسٹ ہورہاہے ، دس دن میں نتیجہ ملے گا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”پاور پلے “میں گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ آئی ایم ایف پہلے بھی یہی کہتاتھا جو آج کہہ رہاہے ،جو حال ملک کا تھا ، اس میں مجبوری کے عالم میں حکومت کو سخت فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے پاس مجبوری میں گئی ، پہلے چلے جاتے تو مزید مشکلات کا سامنا ہوتا ،افسو س اس بات کا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے نظام ٹھیک نہیں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ سمندر میں ڈرلنگ کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے ، 5470میٹر تک ڈرلنگ ہوچکی ہے ، امید ہے کہ اچھا نتیجہ آئے گا ،بلوآﺅٹ پریشر ٹیسٹ ہورہاہے ، دس دن میں نتیجہ ملے گا۔