چینی باشندوں کی پاکستانی لڑکیوں سے شادیوں کے معاملے چین نے پاکستان کو بڑی تجویز دے دی

چینی باشندوں کی پاکستانی لڑکیوں سے شادیوں کے معاملے چین نے پاکستان کو بڑی ...
چینی باشندوں کی پاکستانی لڑکیوں سے شادیوں کے معاملے چین نے پاکستان کو بڑی تجویز دے دی

  

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی لڑکیوں سے چینی لڑکوں کی شادی کا سکینڈل سامنے آنے پر چین نے پاکستان کو تجویز دے دی ہے۔پاکستان میں چین کے ڈپٹی چیف آف مشن لی جیان زاو نے اپنی تجویز میں کہا کہ پاکستان کو اپنی ویزہ پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے، پاکستانی حکومت کی ویزا آن آرائیول پالیسی کا چند میرج بیوروز غلط استعمال کر رہے ہیں۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق انہوںنے کہا کہ گذشتہ سال 142 چینی باشندوں نے اپنی پاکستانی بیویوں کے لیے چینی سفارتخانے سے ویزے لیے تھے، اس سال چند ماہ میں ہی 140 کے قریب درخواستیں موصول ہونے پر چینی سفارتخانہ محتاط ہو گیا اور صرف 50 پاکستانی دلہنوں کو ویزے جاری کیے گئے اور باقی 90 کے ویزے روک دیے گئے۔لی جیان زاو نے یہ بھی کہا کہ چینی سفارتخانے نے اس کے ساتھ ہی پاکستانی حکام کو بھی الرٹ کر دیا جس کے بعد پاکستانی اداروں نے تحقیقات شروع کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کاروبار کے نام پر آنے والے چینی باشندوں کو چیک کرنا چاہیے،جو یہاں آکر شادیاں کرتے ہیں اور پتہ لگانا چاہیے کہ وہ کن کاروباری اداروں اور چیمبرز آف کامرس کی دعوت پر یہاں آئے ہیں۔

مزید : قومی