وزیر اعظم عمران خان کو آئی ایم ایف کی سربراہ کا ٹیلی فون، کس پاکستانی افسر کی تعریف کی ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے انکشاف کیاہے کہ آئی ایم ایف کی سربراہ نے مجھے ٹیلی فون کرکے گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کی تعریف کی ہے ، کرسٹینا لیگارٹ نے کہا کہ رضا باقر بہترین افسر ہیں۔
جیونیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی اور اتحادیوں کو ڈالر کی قدر سے متعلق بیان دینے سے منع کردیاہے ، وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی بغیر تیاری ٹاک شویا بیان میں ڈالر کی قیمت پر بات نہ کرے ۔
گورنر سٹیٹ بینک کے بارے میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ رضا باقر کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف آئی ایم ایف حکام بھی کرتے ہیں، آئی ایم ایف کی ایم ڈی سربراہ کرسٹینا لیگارٹ نے مجھے ٹیلی فون کرکے کہا کہ رضاباقر بہترین افسر ہیں۔