پیپلز پارٹی نے مشکل معاشی صورتحال کے باعث حکومت کی مخالفت نہ کرنے کا اشارہ دیدیا

پیپلز پارٹی نے مشکل معاشی صورتحال کے باعث حکومت کی مخالفت نہ کرنے کا اشارہ ...
پیپلز پارٹی نے مشکل معاشی صورتحال کے باعث حکومت کی مخالفت نہ کرنے کا اشارہ دیدیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنماشازیہ مری نے کہاہے کہ ہم کوپتہ ہے کہ معیشت کی صورتحال خراب ہے ، اس لئے بلاوجہ مخالفت نہیں کریں گے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“میں گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہاہے کہ ہم کوپتہ ہے کہ معیشت کی صورتحال خراب ہے ، اس لئے بلاوجہ مخالفت نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی پر حکومت کوظالم کہا تو سپیکرنہ یہ لفظ حذف کروادیا ، کس جمہوریت میں مہنگائی کے دور میں حکومت کو ظالم کہنا گناہ ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کہہ رہی کہ ایمنسٹی سکیم بتائیں ، اگر اچھی ہوگی تو ہم مخالفت نہیں کریں گے ، آج کل تو حقیقت پر مبنی تنقید سپیکر قومی اسمبلی حذف کروادیتے ہیں، اگر ان کی سکیم اتنی ہی اچھی ہے تو پھر پارلیمنٹ میں اس پربا ت کیوں نہیں ہوسکتی ؟اگر وزیر اعظم کو سلیکٹڈ کہنا گناہ تو پھر یہ ثابت کریں ، ہم سلیکٹڈ نہیں کہیں گے ۔

مزید : قومی