پی ٹی آئی اور ق لیگ میں ایک بار پھر اختلافات کی خبریں سامنے آگئیں

پی ٹی آئی اور ق لیگ میں ایک بار پھر اختلافات کی خبریں سامنے آگئیں
پی ٹی آئی اور ق لیگ میں ایک بار پھر اختلافات کی خبریں سامنے آگئیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب میں نئے صوبے بنانے کے معاملے پر تحریک انصاف اور ق لیگ میں اختلاف پیدا ہوگیا ہے۔مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر ہاوسنگ طارق بشیر چیمہ نے جنوبی پنجاب کے ساتھ صوبہ بہاولپور کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمراں اتحادی جماعت کے سامنے معاملہ اٹھایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے پارلیمنٹ اور کمیٹی کی سطح پر بھرپور مو¿قف اختیار کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویزالہی اور مونس الہی وفاقی سطح پر بات کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں بلدیاتی نظام کے بل کے حوالے سے بھی تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق میں اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں ۔

مزید : قومی