عارف حمید بھٹی نے اے آر وائی نیوز کو خیر باد کہہ دیا، کس چینل میں جارہے ہیں؟ نام سامنے آگیا

عارف حمید بھٹی نے اے آر وائی نیوز کو خیر باد کہہ دیا، کس چینل میں جارہے ہیں؟ ...
عارف حمید بھٹی نے اے آر وائی نیوز کو خیر باد کہہ دیا، کس چینل میں جارہے ہیں؟ نام سامنے آگیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے اے آر وائی نیوز کو خیر باد کہہ کر جی این این جوائن کرلیا۔

عارف حمید بھٹی ایک عرصے سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ تھے اور بطور بیورو چیف لاہور خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ وہ اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف صابر شاکر کے ساتھ مل کر ’ دی رپورٹرز‘ کے نام سے پروگرام کیا کرتے تھے۔ عارف حمید بھٹی نے اے آر وائی نیوز کو خیر باد کہہ کر جی این این جوائن کرلیا ہے۔

میڈیا کی خبروں کے حوالے سے معروف ویب سائٹ علی عمران جونیئر ڈاٹ کام پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ عارف حمید بھٹی کے اپنے ساتھی تجزیہ کار صابر شاکر کے ساتھ اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس کے باعث انہوں نے چینل اور پروگرام چھوڑ کر جی این این کو بطور ایم ڈی جوائن کرلیا ہے۔ عارف حمید بھٹی سے پہلے جی این این میں اس عہدے پر حامد میر کے بھائی عامر میر خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور