ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل،  سیارہ مریخ،  21  مارچ  سے  20  اپریل

آپ کچھ دنوں سے اپنے کاموں میں رکاوٹ محسوس کر رہے تھے۔ آج دوپہر کے بعد اس میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی اور آج کچھ رقم کا بندوبست بھی ہو جائے گا۔

برج ثور،  سیارہ زہرہ،  21  اپریل  سے  20  مئی

صورت حال آج بھی بڑے خوبصورت انداز سے آپ کا ساتھ دے گی۔ ان شاء اللہ جس مقصد کی جانب پیش قدمی کریں گے  اس میں کامیابی ملنے کا واضح امکان بھی نظر آتا ہے۔

برج جوزہ،  سیارہ عطارد،  21  مئی  سے  20  جون

آپ کو بس آج کل اپنے روزگار پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ اس میں عرصہ دراز کے بعد فائدہ ملنا شروع ہو گیا ہے۔دن بدن اور بھی کئی معاملات درست ہو جائیں گے۔

برج سرطان،  سیارہ چاند،  21  جون  سے  20  جولائی

آپ غصہ کم کریں اور درگزر سے کام لیں ورنہ آپ اپنے کئی رشتے داروں سے محروم ہو جائیں گے۔چند دن خاموشی چلنے سے یہ سخت وقت گزر جائے گا۔ آج اہم دن ہے۔

برج اسد،  سیارہ شمس،  21  جولائی  سے  21  اگست

جو لوگ آپ کی راہ میں مشکلات پیدا کررہے تھے۔ ان شاء اللہ اب امید ہے کہ اللہ ان کے دلوں کو بدل دے گا اور ہر فکر تو ختم ہو گی۔ آپ کو آج کچھ رقم بھی ملے گی۔

برج سنبلہ،  سیارہ عطارد،  22  اگست  سے  22  ستمبر

مالی حوالے سے آپ کو جن پریشانیوں کا سامنا تھا۔ اس میں بہتری آنا شروع ہو گئی۔ آپ جس بھی کام میں آج ہاتھ ڈالیں گے۔ اس میں کامیابی ہے۔

برج میزان،  سیارہ زہرہ،  23  ستمبر  سے  22  اکتوبر

آج صورت حال ان شاء اللہ دن بدن آپ کے حق میں اچھی ہوتی جا رہی ہے۔ آپ کو اب کئی معاملات میں بہتری کا سامنا ہونے والا ہے۔ اس لئے صرف محنت پر یقین رکھیں، بس

برج عقرب،  سیارہ مریخ،  23  اکتوبر  سے  22  نومبر

چھوٹی موٹی رقم کا حصول ممکن نظر آتا ہے اور جس بات نے ٹینشن دے رکھی تھی۔ وہ بھی اب ختم ہو جائے گی۔ آج آپ کو آنے والے دنوں کے بارے میں کوشخبری بھی ملے گی۔

برج قوس،  سیارہ مشتری،  23  نومبر  سے  20  دسمبر

آج ایک آسان راستہ کھل رہا ہے اور راستے کی بڑی رکاوٹ بھی دور ہو رہی ہے۔ آپ بالکل بے فکر ہو کر اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھا سکتے ہیں۔ کامیابی ملے گی۔

برج جدی،  سیارہ زحل،  21  دسمبر  سے  19  جنوری

مریخ زائچے میں موجود ہے۔ یہ لڑائی جھگڑے کرواتا ہے اور شدید غصہ بھی دلاتا ہے۔ آپ بس اس کو قابو میں رکھیں گے۔ بے شمار مسائل سے دور ہی رہیں گے۔ ان شاء اللہ

برج دلو،  سیارہ زحل،  20  جنوری  سے  18  فروری

مخالفین اب خود ہی بھاگ جائیں گے۔ آپ کو اس کی وجہ سے بندش و غیر کا سامنا بھی ہے۔ جب یہ زندگی سے نکلیں گے تو آپ بھی مسائل سے نکلنا شروع ہو جائیں گے۔

برج حوت،  سیارہ مشتری،  19  فروری  سے  20  مارچ

توکل ہی آپ کی زندگی میں کامیابیاں لائے گی۔ آپ کو ذکر الٰہی کثرت سے کرنا ہوگا اور ہو سکے تو اللہ پاک کے 99نام زبانی یاد کریں۔روزانہ پڑھنے سے بڑی برکت ملے گی۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -