مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے بڑھتے واقعات، شاہ محمود قریشی نے سفرا کو اہم ٹاسک دے دیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے بڑھتے واقعات، شاہ محمود قریشی نے سفرا کو ...
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے بڑھتے واقعات، شاہ محمود قریشی نے سفرا کو اہم ٹاسک دے دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور بھارت میں اسلامی فوبیا کے بڑھتے رجحان کو عالمی سطح پر اجاگر کریں۔

بدھ کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت وزارت خارجہ میں ویڈیولنک اجلاس ہوا جس میں کرونا چیلنج، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال، معاشی بحالی،وزیراعظم کے ڈیٹ ریلیف اقدامات سمیت اہم امورپرتبادلہ خیال اور غور کیا گیا۔اجلاس میں امریکامیں متعین پاکستانی سفیرڈاکٹراسدمجیداور مستقل مندوب منیراکرم جبکہ جینیوا میں تعینات پاکستان کےمستقل مندوب خلیل ہاشمی نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے تمام سفرا اور مندوبین کو ہدایت کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کو عالمی فورمز پر اجاگر کریں جبکہ بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے واقعات کو بھی بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جائے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ محدودمعاشی و سائل کے باوجودکرونا کے خلاف اقدامات اٹھا رہے ہیں، پاکستان جیسے ترقی پذیرممالک کوبہت سی مشکلات کاسامناہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کرونا کے ساتھ ساتھ معاشی بحران سے بھی نکلنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

مزید :

قومی -