کورونا نے اس قدر تباہی نہیں مچائی جتنی تصور کی جا رہی تھی!

کورونا نے اس قدر تباہی نہیں مچائی جتنی تصور کی جا رہی تھی!

  

گجرات جہاں ملک کا ایک بڑا سیاسی جنکشن تصور کیا جاتا ہے وہاں اس ضلع کے رہائشی لاکھوں نوجوان اور فیملیز بیرون ملک بسلسلہ روزگار مقیم ہیں جبکہ گجرات کی تحصیل کھاریاں جسے پاکستان کا سوئزر لینڈ قرار دیا جاتا ہے کے گھر کا کم و بیش ہر شخص یورپ میں مقیم ہے اسی طرح گجرات کی مختلف تحصیلوں کے لوگ جن میں سرائے عالمگیر کے لوگ زیادہ تر برطانیہ تحصیل گجرات کے زیادہ تر لوگ سپین‘ اٹلی‘ جرمن اور فرانس میں مقیم ہیں میں کورونا وائرس کی وباء شروع ہوتے ہی یکدم شرح بلند ہو گئی ضلعی انتظامیہ کے علاوہ پنجاب حکومت سخت تشویش کا شکار تھی اور بار بار ضلعی انتظامیہ کو یہ پیغام دیا جا رہا تھا کہ گجرات کو پنجاب کا کورونا کے حوالے سے دوسرا بڑا ضلع نہ بننے دیں ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹرخرم شہزاد اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے پنجاب حکومت کی طرف سے دیے گئے چیلنج کو خندہ پیٖشانی سے قبول کیا اور اپنا دن کا سکون رات کا چین کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال اور حفاظتی اقدامات کے لیے وقف کر دیا جس کے نتائج نکلنا شرو ع ہوئے تو پندرہ یوم کے اندر اندر یکدم بلندی کو چھونے والی کورونا وائرس کی لہر کا نہ صرف خاتمہ ہوا بلکہ اس وقت عزیز بھٹی شہید ہسپتال سے سینکڑوں کورونا وائرس کے مریض صحت یاب ہو کر گھر جا چکے ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر رانی حفصہ کنول جو خود بھی ایک ڈاکٹر اور اعلی انتظامی آفیسر ہیں کو اس حوالے سے انتہائی خوش قسمت تصور کیا جاتا ہے کہ ان کے باس ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد بھی ڈاکٹر ہیں دونوں اسٹیک ہولڈروں نے ملکر یہ فیصلہ کیا کہ وہ کورونا وائرس کو گجرات میں ہر گز پھیلنے کا موقع نہیں دیں گے اور عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرتے ہوئے اس کا خاتمہ بھی کریں گے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول سے اس سلسلہ میں سوال کیا گیا کہ حکومت پنجاب نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو گجرات کا دورہ کرنے اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کورونا پر قابو پانے کی مہم کی کامیابی کا جائزہ لینے کے لیے بجھوایا گیا انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کس طرح کامیابیاں حاصل کیں اس وقت جب کہ گندم کی کٹائی کا سیزن اپنے عروج پر ہے تو دوسری طرف کورونا کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن‘ بھوک اور افلاس کی وجہ سے غربت کی شرح میں بے انتہا اضافہ ہو رہا ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے کہا کہ بلاشبہ پورے صوبے میں انتظامیہ حکومت کے ویژن کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف برسر پیکار ہے مگر گجرات کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ کورونا کی وباء کے آغاز پر ہی ہم دونوں ڈاکٹرز جو ضلعی انتظامیہ کے اسٹیک ہولڈرز بھی ہیں نے فیصلہ کیا کہ عوام کے لیے پریشانی کا سبب بننے والا کوئی ایسا لاک ڈاؤن نہ کیا جائے بلکہ فوری طور پر مشکوک افراد کو قرنطینہ سنٹر پہنچا کر انکی دیکھ بھال کی جائے اور جو لوگ یورپ اور دیگر ممالک سے گجرات آئے ہیں انہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچا دیا جائے ہم نے گلی گلی اور کوچہ کوچہ چھان مارا اور ایسے لوگوں کی تلاش میں رہے جو بیرون ملک سے حال میں ہی واپس آئے ہیں اللہ کا کرنا ہو ہمیں بے شمار ایسے افراد مل گئے جو چندیوم کے دوران یورپ سے گجرا ت پہنچے ہم نے فور ی پر انہیں علیحدہ کر لیا یہی ہماری کامیابی تھی کہ ہم نے کورونا وائرس کے مریضوں کو تلاش کیا بلکہ علاج معالجہ کی سہولیات دینے کے لیے ہسپتال داخل کرا دیا گیا کورونا وائرس کا ایک مریض درجنوں افراد کے لیے موت کا پیغام بن کر سکتا ہے لہذا ہم نے اس فارمولے کو مدنظر رکھا ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے اس سلسلہ میں بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے لاک ڈاؤن کے علاقوں کے لیے مفت خوراک کا بھی اہتمام کیا گیا جنہیں ضلعی انتظامیہ نے احسن طریقے سے متاثرین تک پہنچایا انہوں نے کہا کہ گجرات کے مخیر حضرات نے عین اسلامی اصولوں کے مطابق انصار او ر مہاجر کی مثال زندہ کر دی اور لوگوں نے مستحق افراد میں وسیع پیمانے پر نہ صرف راشن تقسیم کیا بلکہ رات کے اندھیروں میں لوگوں کے گھروں میں رقم بھی پہنچاتے رہے وہ ان تنظیموں اور لوگوں کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہیں جنہوں نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران عوام کی بے شمار خدمت کی ہے انہوں نے بتایا کہ ضلع گجرات میں 60سے زائد گھروں کو کورونا وائرس کا شکار افراد کی موجودگی کی وجہ سے قرنطینہ سنٹر کا درجہ دیا گیا اور حیران کن امر یہ ہے کہ تمام گھروں سے اب پہرے اٹھا لیے گئے ہیں اور تمام مریض صحت یاب ہو کر معمول کی زندگی بسر کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ گجرات ایک محنت کشوں کا ضلع ہے اور گجرات کے عوام کے اندر قوت مدافعت کی کمی نہیں یہی وجہ ہے کہ کورونا پاکستان میں نامراد ہو کر اب ایسے علاقوں میں تباہی مچا رہا ہے جہاں کے لوگ نازک مزاج ہیں انہوں نے کہا کہ خدا وند کریم نے نبی کریمﷺ کو رحمت العالمین بنا کر بھیجا اور کورونا وائرس دنیا بھر کے لیے خداوند کریم کی طرف سے ایک واضح پیغام ہے کہ بلاشبہ دنیا میں ایسے ممالک کی بھی کوئی کمی نہیں جو اپنے آپ کو سپر پاور سمجھتے ہیں مگر ایک کورونا جسکا علاج ابھی تک دریافت نہیں ہو چکا اور لاکھوں افراد اسکی بھینٹ چڑھ چکے ہیں نے انہیں بے بس کر کے رکھ دیا ہے بلاشبہ کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے وہی خدا ہے اور وہی سپر پاور ہے باقی سب اسکے مختاج ہیں ایک کورونانے پوری دنیا میں تباہی مچا دی انہوں نے کہا کہ یہ حکومت پنجاب کا اعزاز ہے کہ اس نے کورونا پر قابو پانے کے لیے دورس منصوبہ جات شروع کیے جس سے انسانیت کی فلاح اور کورونا کے مریضوں کی جلد صحت یابی کے لیے موثر اقدامات کیے گئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے گلی محلوں‘ سڑکوں‘ بازاروں‘ مساجد سمیت دیگر مقامات پر کلورین ملا اینٹی انفکیشن سپرے کرایا جا رہا ہے جس سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں مدد ملی ہے انہوں نے کہا کہ سپرے کے عمل کو انتہائی موثر بنایا گیا ہے حکومت پنجاب کی طرف سے طے شدہ ایس او پیز پر بھی سختی کے ساتھ عمل درآمد کرایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف متحد ہو کر جدوجہد جاری ہے ہم جلد سوفیصد کورونا وائرس سے نجات حاصل کر لیں گے۔

٭٭٭

مزید :

ایڈیشن 1 -