ڈرامہ سیریل ”لاج“کیرئیر کا مشکل ترین پراجیکٹ تھا،زرنش خان

ڈرامہ سیریل ”لاج“کیرئیر کا مشکل ترین پراجیکٹ تھا،زرنش خان

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ زرنش خان نے ڈرامہ سیریل ”لاج“ کو اپنے کیریئر کا مشکل ترین ڈرامہ قرار دے دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرامہ سیریللاج ان کے کیریئر کا مشکل ترین پراجیکٹ رہا ہے۔ انہوں نے اپنا پسندیدہ کردار خوبصورت کو قرار دیا۔اپنی زندگی کے مشکل ترین دور بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ان کی والدہ کینسر میں مبتلا تھیں اور وہ کراچی میں ایک شوٹ کے لیے گئی ہوئی تھیں وہ وقت ان کی زندگی کا مشکل ترین وقت تھا۔فالورز بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت ایسا آیا جب انہوں نے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کیا لیکن پھر مداحوں کی محبت کی وجہ سے وہ ایسا نہ کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک سادہ سی لڑکی ہیں اور ان کی فیملی ان کی پہلی ترجیح ہے وہ کبھی بھی وہ کام نہیں کریں گی جو ان کی فیمیلی کو ناپسند ہو۔

مزید :

کلچر -