کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر بہت ضروری،شوبز شخصیات

کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر بہت ضروری،شوبز شخصیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ ہم سب کو اللہ کے حضور سر کو جھکانا چاہیے اور گڑ گڑا کر مانگنا چاہئے۔ اب جبکہ کرونا وائرس کا ہر سمت خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے تو ہم احتیاطی تدابیر کو اپنائیں، اچھا اور صحت بخش کھانا کھائیں صفائی کا خاص خیال رکھیں بار بار وضو کریں، گرم پانی کا استعمال کریں اور گھر سے بلا ضرورت نہ نکلیں اور اس وقت کو غنیمت جان کر مطالعہ کریں، اعمال کی طرف متوجہ ہو، درود شریف پڑھیں اس سے رب تعالیٰ کی رحمتیں نازل ہوتی ہیں اور صوم و صلواۃ کی پابندی کے ساتھ ساتھ ذکر و اذکار میں اپنا وقت گزاریں۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ دسمبر 2019 میں چین کے شہر وہان سے اٹھنے والی وباء نے اس وقت ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور مختلف ممالک کے لاکھوں افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں ہزاروں کی تعداد میں لقمہِ اجل بن چکے ہیں۔دنیا میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے، ہر سمت افراتفری مچی ہوئی ہے،بازار بند ہیں اور کاروباری سرگرمیاں رکنے کی وجہ سے مختلف ممالک کی معاشی حالت ابتر ہو رہی ہے اور وہ تباہی کے دہانے پے پہنچ چکے ہیں اپنے آپ کو سپر پاور کہلانے والی طاقتیں بھی آج سے آفتِ ناگہانی کے آگے بے بس دکھائی دیے رہی ہیں اور گھٹنے ٹیکنے پے مجبور ہو چکی ہیں۔ دوسرا یہ کہ اللہ کی راہ میں زیادہ سے ذیادہ اپنا مال خرچ کریں، خیرات دیں، صدقہ کریں، کیونکہ صدقہ بلاؤں کو ٹال دیتا ہے اس سے مصیبتیں رفع ہوتی ہیں اور پریشانیوں کا خاتمہ ہوتا ہے یعنی یہ مصیبتوں اور پریشانیوں کے آگے ڈھال ہے، اس کے علاوہ ہر قسم کی بیماریوں کا شافی علاج ہے، بری موت سے حفاظت کرتا ہے اور سب سے بڑی بات کہ اللہ رب العزت کے غصے کو ختم کرنے کا سبب بنتا ہے۔شوبز کے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کا کہنا ہے کہ بحثیت مسلمان ہمارا یہ عقیدہ اور ایمان ہے کہ سب کچھ اللہ کہ قبضہ قدرت میں ہے، اور سب اللہ ہی کی طرف سے ہے چاہے وہ کوئی پریشانی ہو یا خوشی، مصیبت ہو یا راحت و سکون، لہذا جیسے بھی حالات ہو ہمیں اپنے اللہ سے لو لگانی چاہیے۔
شاہد حمید،شان،معمر رانا،مسعود بٹ،پرویز کلیم،میگھا،ماہ نور،شاہدہ منی،لائبہ علی،سہراب افگن،سٹار میکر جرار رضوی،یار محمد شمسی صابری،گلفام،ہانی بلوچ،اچھی خان،ذویا قاضی،مایا سونو خان،ڈیشی راج،آغا قیصر عباس،سدرہ نور،ندا چوہدری،آفرین خان،آفرین پری،آشا چوہدری،عامر راجہ،بی جی،حمیرا،عینی رباب،عروج،روبی انعم،اظہر بٹ،سفیان احمد،انوسنٹ اشفاق،محرمہ علی،عباس باجوہ،آغا حیدر،شین فریال،نادیہ علی،سوھنی بلوچ،اشرف خان،عذرا آفتاب،حیدر سلطان،بابرہ علی،تابندہ علی،ڈاکٹر اجمل ملک،مختار احمد چوہان،فیصل بخاری،چوہدری اعجاز کامران،قیصر ثناء اللہ خان،حاجی عبد الرزاق،پریسہ،حنا ملک،شہزاد چندا،ہنی البیلا،حسن مراد،امان اللہ،نجم زیدی،ثمینہ بٹ،سرفراز وکی،بینا سحر،عائشہ جاوید،ابرار ہاشمی،وقاص کیدو،زری لعل،شہہ پارہ،ستارہ بیگ،لکی ڈیئر،طاہر نوشاد،مختار چن،اسد مکھڑا،شجر عباس،نواز انجم،احمد نواز،محسن گیلانی،دلاور ملک،اکرم اداس،عباس اشرف،افشین اشرف،بینا چوہدری اور دیگر کا کہنا ہے کہہم دو کاموں پے خصوصی توجہ دیں جو انتہائی اہم اور ضروری ہیں، پہلا کام تو یہ کہ ہم کثرت سے استغفار کریں کیونکہ قرآن و حدیث میں اس کی بہت تاکید کی گئی ہے استغفار کرنے سے انسان کے تمام چھوٹے بڑے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں اور یہ دل کی سلامتی و صفائی کا ذریعہ ہے اور غموں اور پریشانیوں کا علاج بھی، استغفار کے ان گنت فوائد ہیں لہذا اپنے گناہوں کا اعتراف کر کے رب کے حضور رو رو کر معافی مانگیں، اپنے گناہوں پر شرمسار ہو کر ندامت کے آنسو بہائیں سچی اور پکی توبہ کریں۔ممکن ہے کہ اللہ ہم سے اپنا عذاب اٹھا لے کیونکہ اللہ تعالیٰ کسی بھی قوم کو اْس وقت تک ہلاک نہیں کرتے جب تک ان میں استغفار کرنے والے اور اللہ سے ڈرنے والے موجود ہو لہذا زیادہ سے زیادہ اللہ کی بارگاہ میں دعائیں مانگیں، اور ''استغفر اللہ'' کا اجتماعی اور انفرادی طور پر ورد کریں، اور آئندہ کے لئے گناہ نہ کرنے کا عزم کریں اور رب کے حضور سچی اور پکی توبہ کریں کیونکہ اللہ توبہ قبول کرنے والا ہے اور توبہ کرنے والوں کو پسند بھی فرماتا ہے۔

مزید :

کلچر -