والدہ سے پوچھے بغیر کام کروں تو کامیاب نہیں ہوتا،سنبل اقبال

والدہ سے پوچھے بغیر کام کروں تو کامیاب نہیں ہوتا،سنبل اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ سنبل اقبال نے کہا کہ کسی بھی نئے پراجیکٹ کا فیصلہ ان کی والدہ کرتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب انہیں کسی بھی ڈرامے کی آفر ہوتی ہے تواس کا سکرپٹ ان کی والدہ پڑھتی ہیں اور اس میں کام کرنے بارے فیصلہ کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اگر وہ کوئی کام والدہ سے پوچھے بغیر کریں تو وہ کامیاب نہیں ہوتاہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ان کی زندگی کا سب سے خوب صورت لمحہ وہ دن تھا جب انہوں نے ذاتی پیسوں سے پہلی چیز خریدی تھی اور آج بھی وہ وقت مجھے بہت اچھی طرح سے یاد ہے سنبل اقبال نے مزید کہا کہ میں محنت پر یقین رکھتی ہوں اور ہمیشہ کی طرح مستقبل میں بھی معیاری کام کو ہی ترجیح دونگی۔

مزید :

کلچر -