فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے مزید وقت درکار ہے،کامیڈین غفار لہری

فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے مزید وقت درکار ہے،کامیڈین غفار لہری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف کامیڈین غفار لہری نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر ہدایت کارسے زیادہ اچھے لکھاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر کو فلمیں بنانے کی بجائے فلمیں اور ڈرامے لکھنے میں زیادہ مہارت حاصل ہے اور وہ ایک اچھے لکھاری ہیں،ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری کو ترقی کے لئے مزید وقت درکار ہے اور ہمیں اپنی فلموں کو بھارتی طرز کی فلم بنانے سے دور رکھنے کی ضرورت ہے۔غفار لہری نے مزید کہاکہ ہم کسی بھی بڑے بجٹ کی فلم بنانے کو کامیابی سمجھتے ہیں جبکہ کسی بھی فلم کی اصل کامیابی کا انحصار اس کے مواد اور اداکاری پر ہوتا ہے پاکستان میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں جو بہت خوش آئند بات ہے ۔

مزید :

کلچر -