موجودہ حالات میں بدتمیز اور ناقابل برداشت نہ بنیں،ماورہ
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ماورا حسین کا کہنا ہے کہ قرنطینہ کا یہ وقت خود کو بہترین بنانے کیلئے سب سے اچھا ہے۔ماورا حسین نے ٹوئٹر پر لکھا کہ میں پْوری دْنیا کے لوگوں سے مخاطب ہوں کہ اِس مشکل گھڑی میں ناقابلِ برداشت، بدتمیز اور دوسروں پر تنقید کرنے والے نہ بنیں ماورا حسین نے لکھا کہ’مجھے معلوم ہے کہ ہم سب ہی ایک بدترین اور تاریکی دور سے گذررہے ہیں۔‘ ’یہاں میں یہ کہنا چاہوں گی کہ یہ وہ وقت ہے کہ جب ہم خود کو ایک بہتر انسان بنا سکتے ہیں۔
اْنہوں نے لکھا کہ یہ ہمارے پاس ایک بہترین موقع ہے، دوسروں کے ساتھ مہربان بنیں اور ایک دوسرے کے ساتھ محبت سے پیش آئیں اسی میں ہم سب کی بھلائی بھی ہے۔