لاک ڈاؤن میں نرمی،عوام احتیاطی تدابیر پر ضرور عمل کریں،عشرت شمیم

لاک ڈاؤن میں نرمی،عوام احتیاطی تدابیر پر ضرور عمل کریں،عشرت شمیم

  

لاہور(شوبز ڈیسک)فیشن ڈیزائنر وسماجی کارکن عشرت شمیم نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد لوگوں نے کورونا سے بچاؤکی تمام حفاظتی تدابیر کو پس پشت ڈال دیا ہے، اپیل ہے کہ بازاروں میں خریداری کرتے وقت حفاظتی ایس او پیز پر عمل کیا جائے تاکہ یہ وائرس ہمارے ساتھ ہمارے گھر میں داخل نہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ اگر لوگوں نے حفاظتی تدابیر اختیار نہ کیں نہ صرف اپنی بلکہ اپنے گھر والوں کی زندگی کوبھی مشکل میں ڈال لیں گے۔ میری تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ لاک ڈا?ن میں نرمی کا ناجائز فائدہ نہ اتھائیں بلکہ ماسک کا استعمال کر یں، سماجی فاصلے کے ایس او پیز پر عمل کریں اور ہاتھوں کو بار بار دھوئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیں صرف آگاہی دے سکتی لیکن یہ عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ نہ صرف اپنی بلکہ اپنے اہل خانہ اور دوسرے کی زندگیوں کو بھی محفوظ رکھیں۔

مزید :

کلچر -