کورونا وائرس سے جلد نجات مل جائے گی، اداکار راشد محمود
لاہور()سینئر اداکارراشد محمودنے کہا کہ امید ہے حالات جلد ٹھیک ہوجائیں گے ہیرا پھیری،ناپ تول میں کمی،ذخیرہ اندوزی،دوسروں کا حق مارنا،حقوق اللہ او رحقوق العبادپورے نہ کرنے سے اللہ تعالیٰ کا عذاب آتا ہے اور کیا ہمارے معاشرے میں یہ سب نہیں ہو رہا۔ وباء ہمیں جھنجوڑنے کے لئے ہے تاکہ ہم اپنے اصل راستے پر واپس آ جائیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ بڑا رحیم و کریم ہے اور وہ معا ف کرنے کو پسندکرتا ہے، ہمیں اللہ پر توکل کرنا چاہیے کہ ہر مشکل اس کی جانب سے آتی ہے اور وہی اسے دور کرنے کی قدرت رکھتا ہے
ج وقت ہے کہ ہم گھروں میں رہ کر سچے دل سے اپنے گناہوں کی توبہ کریں اور اللہ تعالیٰ کی ذات ضروری ہماری معافی کو قبول فرمائے گا۔ راشد محمود نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے تاکہ ہمیں پتہ چل سکے کہ اللہ تعالیٰ کا عذاب کیوں آتا ہے، ہم اپنے اعمال پر توجہ نہیں دیتے اور دوسروں کی برائیاں تلاش کرتے رہتے ہیں۔