فلم سٹار اسد بخاری کی رسم چہلم،متعدد فنکار شریک

فلم سٹار اسد بخاری کی رسم چہلم،متعدد فنکار شریک

  

لاہور(فلم رپورٹر)لہجنڈ فلم سٹار اسد بخاری کی رسم چہلم گزشتہ روز اْن کی رہائش گاہ گلبرگ میں ادا کردی گئی اس موقع پر علامہ عباس مظاہری نے مجلس سے خطاب کیا اور خصوصی دعا خیر آغا عباس نے کرائی اسد بخاری مرحوم کے صاحبزادے جس میں سید اسد عباس بخاری، سید احمد بخاری، سید امجد بخاری، سید ندیم شاہ، سید ولی حسن بخاری، سید علی بخاری سمیت انتظار حسین زنجانی، علامہ مشتاق حسین جعفری، جرار رضوی، کامران بلوچ، انور رفیع، ثمینہ خاور حیات، ایم پی اے نزیر چوہان، نزیر علی مرحوم کے صاحبزادے سجاد اور گوگا، جبار گجر، نسیم حیدر شاہ، ٹائیگرشاہ،شاہ رخ، سلطان بلا سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر اسد بخاری کے بیٹے ولی بخاری نے شریک افراد کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مزید :

کلچر -