وہاج علی اور نیلم نئی ڈرامہ سیریل ”بکھرے موتی“ میں

وہاج علی اور نیلم نئی ڈرامہ سیریل ”بکھرے موتی“ میں

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار وہاج علی اور نیلم نئی ڈرامہ سیریل ”بکھرے موتی“ میں ایک ساتھ نظرآئیں گے۔شاہد شفاعت کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں یاسر نواز، ثمینہ احمد، راشد فاروقی، وسیم عباس اور نوشین شاہ شامل ہے۔ ڈرامہ کی کہانی بچوں کے ساتھ زیادتی پر مبنی ہے جس میں اداکار یاسر نواز پہلی 15اقساط میں منفی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے وہاج علی کا کہنا ہے کہ اس ڈرامہ میں میرا کردار بہت اچھا ہے اور امید ہے کہ شائقین کو ضرور پسند آئے گامیں نے ہمیشہ بہت سوچ سمجھ کر کردار منتخب کئے ہیں۔

مزید :

کلچر -