مہوش حیات بیانات کی وجہ سے خبروں میں جگہ بنا نے میں مصروف

مہوش حیات بیانات کی وجہ سے خبروں میں جگہ بنا نے میں مصروف

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی اداکارہ مہوش حیات ویسے تو اپنے کیریئر میں ایک کے بعد ایک بڑے پراجیکٹ کا حصہ بن کر کامیابی کی جانب گامزن ہیں۔تاہم آج کل وہ اپنے انٹرویوز اور بیانات کی وجہ سے خبروں میں جگہ بنا رہی ہیں۔ایک انٹرویو میں مہوش حیات سے سوال کیا گیا کہ وہ انڈسٹری کے کچھ بہترین اداکاروں کے ساتھ کام کرچکی ہیں لیکن اگر انہیں ہمایوں سعید اور فہد مصطفی کے درمیان شوہر اور بوائے فرینڈ کا انتخاب کرنے کا موقع ملے تو وہ کسے کیا بنائیں گی۔اس پر اداکارہ نے پہلے تو ہچکچاتے ہوئے کہا کہ انہیں دونوں ہی اداکار پسند ہیں اور ان کے بے حد اچھے دوست بھی ہیں لیکن پھر مہوش حیات نے کہا کہ وہ فہد مصطفی سے شادی کرنا چاہیں گی جبکہ ہمایوں سعید بوائے فرینڈ کے روپ میں ٹھیک رہیں گے۔یاد رہے کہ مہوش حیات ہمایوں سعید کے ساتھ دو کامیاب فلموں جوانی پھر نہیں آنی اور پنجاب نہیں جاؤں گی میں کام کرچکی ہیں۔مہوش حیات اور ہمایوں سعید ایک دوسرے کے اچھے دوست بھی ہیں اور مستقبل میں مزید پراجیکٹس پر ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

دوسری جانب فہد مصطفی کے ساتھ بھی مہوش حیات نے دو بڑی فلموں میں کام کیا۔ان میں 'ایکٹر ان لا' اور دوسری 'لوڈ ویڈنگ'تھی۔

مزید :

کلچر -