ماہرہ خان کا مداحوں سے جلد ڈرامہ میں کام کرنے کا وعدہ

ماہرہ خان کا مداحوں سے جلد ڈرامہ میں کام کرنے کا وعدہ

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خود سے پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ جوابات دیتے ہوئے مداحوں سے جلد ڈرامہ میں کام کرنے کا وعدہ کرلیا۔ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آسک ماہرہ کا ہیش ٹیگ تیار کیا اور مداحوں کو موقع دیا کہ وہ اس کا استعمال کرتے ہوئے ان سے سوالات پوچھے اور اس دوران فینز نے بھی اداکارہ سے کئی سوالات کے جوابات مانگے۔ ان میں سے ایک مداح نے ماہرہ خان سے سوال کیا کہ وہ دوبارہ ڈراموں میں کب کام کرتی نظر آئیں گی؟ جس پر ماہرہ خان نے جواب دیا کہ اس بار میں وعدہ کرتی ہوں، جیسے ہی اپنی فلم کی شوٹنگ مکمل کرلوں گی۔

، اس کے بعد میں کسی ڈرامے میں کام کروں گی۔ خیال رہے کہ ماہرہ خان کے مداح انہیں طویل عرصے سے کسی ڈرامے میں کام کرتے دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

مزید :

کلچر -