ٹینس میری پہلی محبت،پاکستان کانام روشن کرنا چاہتی ہوں،سارہ محبوب

ٹینس میری پہلی محبت،پاکستان کانام روشن کرنا چاہتی ہوں،سارہ محبوب

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی ٹینس سٹار سارہ محبوب نے کہا ہے کہ ٹینس میری پہلی محبت ہے اور بچپن سے ہی مجھے اس کھیل سے لگاؤ تھا اور خوشی اس بات کی ہے کہ میں نے سوچ سے بڑھ کر پذیرائی حاصل کی ہے اور پاکستان کا نام روشن کرنے کی کوشش کی ہے امید ہے کہ میں اسی طرح سے یہ سلسلہ جاری رکھوں گی سارہ محبوب نے کہا کہ پاکستان کی بدولت مجھے جو عزت و شہرت ملی میں اس پر بہت زیادہ خوش ہوں کیونکہ پاکستان ہے تو ہی سب کچھ ہے اور اسی وجہ سے میرا نام بھی ہے کورونا کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ میرا زیادہ تر وقت گھر ہی میں گزرتا ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنے آپ کو فٹ رکھوں اور اس کے لئے میں ورزش کرتی رہتی ہوں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ٹینس کے کھیل میں بہت ٹیلنٹ ہے بس اس کو منظر عام پر لانے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے ٹینس فیڈریشن کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -