کرکٹر عمراکمل کے خلاف سپاٹ فکسنگ کیس میں ایک ملزم گرفتار

کرکٹر عمراکمل کے خلاف سپاٹ فکسنگ کیس میں ایک ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی) کرکٹر عمراکمل کے خلاف سپاٹ فکسنگ کیس میں ایک ملزم کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے گھر سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون قبضہ میں لے لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر عمراکمل کے خلاف سپاٹ فکسنگ کیس میں ایک ملزم کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم بکی ساجد عرف بانڈ کے گھر سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد ہوا جس کوقبضہ میں لے لیا گیا۔ساجد کے نیٹ ورک میں چارلی عرفان اور عرفات سامل ہیں۔ملزمان کو بعض پولیس اہلکاروں کی بھی مدد حاصل ہے،گروہ کا ماسٹر مائنڈ عاطف ڈالر ہے جو تاحال منظر عام سے غائب ہے جس کی تلاش میں سکیورٹی اہلکار مصروف عمل ہیں۔

  ملزم کااصلی نام آفتاب احمد ولد عبدالروف ہے۔ گرفتار نہ کئے جانے والے دیگر ملزمان میں وقاض عرف پرنس،لال چنداورروی کمار شامل ہیں۔ملزمان دیگر ملکوں سے ویب پورٹلز کے ذریعے رابطے میں تھے،فنڈزحوالہ مرچنٹس کے ذریعے منتقل کئے جاتے تھے جس کی تحقیقات جاری ہے۔
خبرنمبر 153………… 13 مئی 2020ء…………