انگلینڈ ٹور کیلئے پرجوش ہونا قبل از وقت بات ہوگی،رکی اسکیرٹ

انگلینڈ ٹور کیلئے پرجوش ہونا قبل از وقت بات ہوگی،رکی اسکیرٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ٹرینیڈاڈ(یواین پی)ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے صدر رکی اسکیرٹ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ٹور کیلئے پرجوش ہونا قبل از وقت بات ہو گی کیونکہ موجودہ حالات میں کسی بھی پہلو پر مصدقہ رائے دینا ممکن نہیں ہے۔ برطانوی حکومت کی جانب سے سیزن کے آغاز کیلئے نئی حکمت عملی پر گفتگو کے دوران رکی اسکیرٹ کا کہنا تھا کہ فی الوقت تو انہیں ان شرائط کا بھی علم نہیں جن کے تحت انہیں انگلینڈ کا دورہ کرنا ہو لیکن اس بات کی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ جولائی میں دورہ ممکن ہو سکے گا۔ان کا کہنا تھا کہ دورے سے متعلق حتمی صورتحال آئندہ دو ہفتوں کے دوران سامنے آسکتی ہے لیکن دورے کا تمام تر انحصار ای سی بی پر ہے کہ وہ انہیں کب مدعو کرتا ہے۔