پاکستان میں ویمن فٹبال ٹیلنٹ کی کمی نہیں، سیدہ ماہ پارہ

پاکستان میں ویمن فٹبال ٹیلنٹ کی کمی نہیں، سیدہ ماہ پارہ

  

لاہور(افضل افتخار) پاکستان کی ویمن فٹ بال کھلاڑی سیدہ ماہ پارہ کا شمار ان فٹ بالرز میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم عرصہ میں ہی اپنی محنت سے نمایاں مقام حاصل کیا اور پاکستان میں فٹ بال کے کھیل کی ایک شناخت بن گئی خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے سوچا بھی نہ تھا کہ میں نامور فٹبالر بن جاؤں گی مگر یہ سچ ہے کہ میں نے بہت محنت سے کھیل کو سیکھا اور اس کے لئے بھرپور کوشش کی اور میری محنت رنگ لیکر آئی ہے اور اسی وجہ سے میں نے آج یہ مقام حاصل کیا ہے میں چاہتی ہوں کہ میں پاکستان کا نام پور ی دنیا میں روشن کروں اور اس کے لئے میں بھرپور محنت کررہی ہوں اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں ویمن فٹبالر ز میں بھی بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے بس اس کو منظر عام پر لانے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے حکومت کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کورونا کے حوالے سے کہا کہ اس وباء سے بچنے کیلئے احتیاط بہت ضروری ہے اور جب تک احتیاط نہیں کی جائے گی اس وقت تک اس سے بچنامشکل ہے حکومت نے اس حوالے سے بہت اچھے اقدامات کئے ہیں جن پر پوری قوم کو عمل کرنے کی ضرورت ہے امید ہے کہ حالات جلد ہی بہتر ہوجائیں گے اور ایک مرتبہ دوبارہ پاکستان میں کھیلوں کی سر گرمیاں شروع ہوجائیں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -