5روز سے زائد سرکاری فائل روکنے پر افسر کیخلاف کارروائی کیلئے آرڈیننس لائینگے: چودھری سرور

5روز سے زائد سرکاری فائل روکنے پر افسر کیخلاف کارروائی کیلئے آرڈیننس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(لیڈی رپورٹر)چیئر پرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے گورنر پنجاب چودھری سرور سے گورنر ہاوس میں ملاقات کی جس میں انہوں نے گورنر پنجاب کو کووڈ 19 سے نمٹنے کے لیے ٹیوٹا کی کاوشوں کی حوالے سے تفصیلی بریف کیا۔ اس موقع پر سی او او ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ بھی موجود تھے۔ علی سلمان صدیق نے گورنر پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹیوٹا کے ملازمین نے اس وبا سے نمٹنے کے لئے 60 ہزار میڈیکیٹڈ ماسک، 1000 گلوز، 2635 سینیٹازر، 600پی پی ایز صوبے بھر میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹس کو تقسیم کئے، ٹیوٹا ملازمین کی طرف سے چیف منسٹر کرونا ریلیف فنڈ میں 72 لاکھ روپے بھی جمع کروائے گئے۔ کرونا راشن فنڈ میں 63لاکھ روپے کا تعاون بھی کیا گیا۔ چیئرپرسن ٹیوٹا نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں ٹیوٹا نے اپنی بنیادی ذمہ داری کو احسن طریقے سے پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔
ٹیوٹا

مزید :

صفحہ آخر -