قومی اسمبلی،ڈپٹی سپیکر نے خوش گپیوں میں مصروف کئی ارکان کو جھاڑ پلا دی

  قومی اسمبلی،ڈپٹی سپیکر نے خوش گپیوں میں مصروف کئی ارکان کو جھاڑ پلا دی

  

اسلام آباد (آئی این پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اجلاس کے دوران خوش گپیوں میں مصروف کئی ارکان کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہا کہ اگر گپ شپ کرنی ہے تو ایوان سے باہر چلے جائیں۔اجلاس ملک میں کورونا جیسی مہلک وبا پر بلایا گیا ہے جو ایک انتہائی اہم اور حساس معاملہ ہے۔دوسری جانب اجلاس کے دوران اراکین کی طرف سے سماجی فاصلے کی خلاف ورزی کی گئی۔بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان کی طرف سے سماجی فاصلے کی خلاف ورزی کی جاتی رہی۔کئی اراکین دو دو اور تین تین کی ٹولیوں میں خوش گپیوں میں مصروف رہے۔۔اجلاس شروع ہوا ت2 حکومتی بینچوں میں پہلی دو صفوں میں 6 راکین موجود تھے۔اپوزیشن بینچ کی پہلی دو صفوں میں صرف راجہ پرویز اشرف موجود تھے۔۔ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے خوش گپیوں میں مصروف اراکین پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کرونا کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بلایا گیا ہے، اراکین کو آپس میں بات کرنی ہے تو ایوان سے باہر چلے جایئں، ہم نے کرونا پر بحث کرنی ہے، آپس میں گپ شپ نہ کریں۔

ڈپٹی سپیکر

مزید :

صفحہ آخر -