وزیراعظم یہودیوں کے داماد، احمدیوں کے آلہ کار ہیں، اکرم دُرانی

وزیراعظم یہودیوں کے داماد، احمدیوں کے آلہ کار ہیں، اکرم دُرانی

  

بنوں (آن لائن) صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سابق و زیر اعلیٰ اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ حکومت ہمیں مختلف طریقوں سے دبانا چا ہتی ہے لیکن جب دامن صاف ہو تو انسان کو کسی طاقت سے نہیں ڈرنا چاہئے، ہم پر الزامات لگائے گئے لیکن ان الزامات میں کوئی حقیقت نہیں اور انشاء اللہ ہم تمام کیسوں سے سرخرو ہو کر نکلیں گے،حکومت یہ سب کچھ ہم کو دبانے کیلئے کر رہی ہے، لیکن ہم آسانی سے دبنے والے لوگ نہیں،کیونکہ ہم نے ہمیشہ سر اونچاکر کے زندگی گذاری ہے،اور آئندہ بھی سر اٹھا کر چلیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا ہم ملک کیلئے جمہوری نظام کو صحیح انداز میں چلانے پر یقین رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ملک ترقی کیلئے مسائل کا شکار نہ ہو اورہر لحاظ سے مستحکم ہو،لیکن بد قسمتی سے حکمران خود اپنی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو ناکامی اور تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں،حکمرانوں نے ہمیشہ ایسے اقدامات اٹھائے جس سے ہمارے قائد کے اس دعوے کو تقویت ملتی ہے کہ ہمارے وزیراعظم یہودیوں کے داماد اور احمدیوں کے آلہ کار ہیں اور وہ ان کے ایجنڈا کو پروان چڑھا رہے ہیں۔ اس وقت حکمرانوں کی غلط منصوبہ بندی ا ور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک سنگین صورتحال سے دوچار ہے،ہم نے ملکی سلامتی کیلئے ہر موڑ پر حکومت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے، لیکن یہ لوگ پھر بھی سیاسی انتقام کو اپنا فرض سمجھتے ہیں،اور طرح طرح کے حربے استعمال کر رہے ہیں، لیکن ہم بھی اللہ اور اس کے رسول سے وعدہ کر چکے ہیں کہ پاکستان میں کوئی قانون ایسا نہیں بننے دیں گے جو اسلام سے متصادم ہو اور جس میں ختم نبوت محفوظ نہ ہوں۔

اکرم د

مزید :

صفحہ آخر -