افغانستان میں تشدد میں کمی آنے تک سیاسی حل مشکل،مائیک پومپیو

افغانستان میں تشدد میں کمی آنے تک سیاسی حل مشکل،مائیک پومپیو

  

واشنگٹن(این این آئی)افغان دارالحکومت کابل کے ایک میٹرنٹی ہوم اور صوبہ ننگر ہار میں ایک جنازے پر حملوں کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے قصور واروں کو انصاف کے کٹہرے تک پہنچانے کے لیے کابل حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ مل کر کام کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان طالبان نے دونوں حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں گھناؤنے جرائم قرار دیا۔ پومپیو نے کہا کہ جب تک تشدد میں کمی نہیں آتی، کسی سیاسی حل تک پہنچنا مشکل ہے۔

مائیک پومپیو

مزید :

صفحہ آخر -