گھوٹکی،27 افسران نے بی آئی ایس پی کے تحت 30 لاکھ ہڑپ کئے

  گھوٹکی،27 افسران نے بی آئی ایس پی کے تحت 30 لاکھ ہڑپ کئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گھوٹکی (آئی این پی) بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت گھوٹکی کے 27 افسران نے بیگمات کے نام پر30 لاکھ روپے ہڑپ کرلئے، رقم لینے والوں میں تعلیم، صحت، ایگری کلچر، بہبود آبادی کے افسران شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں 27 افسران کا بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے رقم لینے کا انکشاف سامنے آ یا، گریڈ17 سے20 تک کے افسران نے بیگمات کے نام پر رقم وصول کی، رقم لینے والوں میں تعلیم، صحت، ایگریکلچر، پاپولیشن کے افسران شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بی آئی ایس پی سے رقم لینے والوں میں اکثر محکمہ تعلیم میں گریڈ 17کے ملازم اور گریڈ 17 سے 20 تک ہیڈ ماسٹر و افسران ہیں۔ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ شکارپور کے محکمہ پاپولیشن کے افسر اور اوباڑو اسپتال کے سابق ایم ایس بھی رقم لینے والوں میں شامل ہیں۔ بی آئی ایس پی سے سرکاری افسران نے 30لاکھ کی رقم وصول کی، وصولی کے لئے سرکاری ملازمین کو وفاقی ادارے نے نوٹس جاری کردیئے ہیں اور کہا۔ملازمین نے رقم واپس نہیں کی تو ایکشن ہوگا۔
گھوٹکی،کرپشن

مزید :

صفحہ آخر -