پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ پر قائم میڈیا سنٹر کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ

پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ پر قائم میڈیا سنٹر کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ

  

اسلام آباد (این این آئی)پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ پر قائم میڈیا سنٹر کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کرلیاگیا۔ بدھ کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر بہزادسلیمی کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس میں قائم میڈیا سنٹر کاْ دورہ کیا،سینیٹ سیکرٹریٹ کے اعلی افسران اور سی ڈی اے کے ڈائریکٹر بھی اس موقع پر موجود تھے،پی آراے کے صدر بہزادسلیمی نے چیئرمین سینیٹ کو میڈیا سنٹر میں صحافیوں اور کیمرہ مینوں کے لیے درکار سہولیات کے بارے بریفنگ دی۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ پریس گیلری پارلیمنٹ کا ایک اہم حصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن نے پریس گیلری سے متعلق امور کو ریگولیٹ کرنے میں موثر کردار ادا کیا ہے۔

اپ گریڈیشن

مزید :

صفحہ آخر -