غریب ملکوں کا قرضہ معاف کیا جائے، دنیا بھر کے 300قانون سازوں کا مطالبہ

  غریب ملکوں کا قرضہ معاف کیا جائے، دنیا بھر کے 300قانون سازوں کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(این این آئی)دنیا کے مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے تین سو سے زائد قانون سازوں نے عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک پر زور دیا ہے کہ نئے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے تناظر میں غریب ممالک کے قرضے معاف کیے جائیں۔ اس مہم کی قیادت سابق امریکی صدارتی امیدوار برنی سینڈرز اور ایوان نمائندگان کی رکن الہام عمر کر رہی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی بینک نے اس کے رد عمل میں کہا کہ قرضہ مکمل طور پر معاف کرنے سے اس کی کریڈٹ ریٹنگ منفی انداز سے متاثر ہو سکتی ہے۔ ادارے کے مطابق غریب ملکوں کی معاونت کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
قرضے معاف

مزید :

صفحہ آخر -