وینٹی لیٹرز کے سوا طبی سامان کی پاکستا ن میں تیاری کا عمل جاری: لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل
اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ وینٹی لیٹرز کے علاوہ تمام طبی سامان پاکستان میں تیار کیا جارہا ہے۔ این ڈی ایم اے کو جو پیسے ملے تھے ان میں آدھے سے بھی کم خرچ ہوئے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناگہانی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے آلات کی ترسیل یقینی بنائی۔ وینٹی لیٹرز کے علاوہ تمام طبی آلات پاکستان میں تیار ہورہے ہیں۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ہم نے حاجی کیمپ میں 300 بیڈ کا قرنطینہ سینٹر قائم کیا، مارچ میں کورونا ٹیسٹ کی14لیبارٹریاں تھیں جن کی تعداد60 تک پہنچ گئی۔لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے مزید کہا کہ این ڈی ایم اے کو چک شہزاد میں 250 بیڈ کے ہسپتال کی تعمیر کا ہدف دیا ہے، جدید ترین سہولیات سے مزین ہسپتال رواں ماہ کے آخرتک کام شروع کردے گا۔
چیئرمین این ڈی ایم اے