دکانیں، بازار کھلتے ہی کورونا ایس او پیز نظر انداز، شہریوں کاجم غفیرامڈ آیا

    دکانیں، بازار کھلتے ہی کورونا ایس او پیز نظر انداز، شہریوں کاجم غفیرامڈ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(دیبا مرزا سے) رمضا ن المبا رک کے دوسرے عشرہ کے اختتام اور لاک ڈاؤن میں نرمی کے تیسرے روز ہی عید شاپنگ کیلئے بازاروں میں مرد و خواتین کا جم غفیر، سماجی فاصلے کو لوگ نے یکسر نظرانداز کر دیا، دکانداروں اور گاہکوں نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں۔ خریدار ہینڈ سینی ٹائز کرنا بھول گئے، دکانداروں او گاہکوں کی بغیر ماسک پہنے خرید و فروخت جاری ہے جبکہ دوسری جانب لاک ڈاؤن میں نر می کا فا ئدہ اٹھا تے ہو ئے ما سوائے چند ایک بڑے شاپنگ مالز کے شہر کے تقریبا تمام چھوٹے بڑے سٹورز اور شاپنگ سینٹرز کھل گئے ہیں۔ عید شا پنگ کے لئے لاہور کے تما م چھو ٹے بڑے با زاروں میں خواتین اور مردوں کا بے پنا ہ رش ہے جس کی وجہ سے حکو مت اور ضلعی انتظا میہ کی جانب سے بھی تشو یش کا اظہا ر کیا جا رہا ہے اگر حکو مت کی جانب سے بتا ئی گئی ایس اوپیز پر عمل نہ کیا گیاتوکرونا کے مذید تیزی سے پھیلا ؤ کو کو ئی نہیں روک سکے گا۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی یہ وارننگ دی جا چکی ہے کہ لوگ سما جی فاصلہ کو یقینی بنا ئیں لیکن بازاروں میں رش کی موجودہ صورتحا ل میں تو سما جی فاصلہ دور دور تک ممکن نظر نہیں آتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کے سخت شکوے اور شکا یت کر تے نظر آئے اس پر صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ نے صوبائی وزیر کی تائید میں کہا کہ کورونا سے مرنیوالوں میں کل ہم بھی ہوسکتے ہیں۔ رش کو ہم سب نے مل کر کنٹرول کرنا ہے۔جس پر میا ں اسلم اقبا ل نے کہا کہ صرف شرمندہ ہونے سے کورونا وائرس نہیں چھوڑے گا۔ کاروبار چلانا ہے تو احتیاطی تدابیر پر سو فیصد عملدرآمد کرنا ہوگابصورت دیگر قانو ن حرکت میں آئے گا اور ذمہ داران کے خلا ف کا رروائی کی جائے گی۔
جم غفیر

مزید :

صفحہ آخر -