شہریار آفریدی پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئر مین منتخب
اسلام آباد(آئی این پی)وزیر مملکت شہریار خان آفریدی کو پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا، تاہم حکومت اور اپوزیشن کے د رمیا ن چیئرمین کمیٹی کیلئے شہریارخان آفریدی کے نام پر اتفاق رائے نہ ہو سکا جس کے باعث اپوزیشن ارکان نے احتجاجا کمیٹی اجلاس سے وا ک آؤٹ کیا۔بدھ کو پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی کے نئے چیئرمین کا انتخاب کیا گیا، رکن کمیٹی ثنا اللہ خان مستی خیل نے شہریار خان آفریدی کا نام چیئرمین کمیٹی کیلئے تجویز کیا، تاہم حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کمیٹی کے درمیان چیئرمین کمیٹی کیلئے شہریار خان آفریدی کے نام پر اتفاق رائے نہ ہو سکا جس کے باعث اپوزیشن ارکان کمیٹی نے احتجاجا کمیٹی سے واک آؤٹ کر دیا،مگر کثر ت رائے سے شہریار خان آفریدی کو کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے اجلاس سے واک آؤٹ کے بعد سینیٹر شیری رحما ن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پارلیمانی کمیٹیاں ہمارے لئے بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہیں، ہر پارلیمانی روایت کو حکومت توڑ رہی ہے،مجبورا پارلیمانی کشمیر کمیٹی سے واک آؤٹ کرنا پڑا،کشمیر کمیٹی اہم ترین ہے لیکن حکومت پارلیمان کو تباہ کرتی جارہی ہے،سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ حکومت چیئرمین کشمیر کمیٹی جیسے اہم ترین عہدے کیلئے اتفاق رائے پیدا نہیں کرسکی،مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین کشمیر کمیٹی پر اتفاق پیدا کریں، کشمیر کمیٹی ہمیشہ حکومت کی صوابدید پر بنتی ہے لیکن اتفاق پیدا ہونا ضروری ہے،موجودہ حکومت پارلیمان کو اہمیت ہی نہیں دیتی، یہی کشمیر کمیٹی میں کیا گیا۔
چیئرمین کشمیر کمیٹی