سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 90.02پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر 50پیسے مہنگا
کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں محدود پیمانے پر اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد تیزی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 90.02پوائنٹس کے اضافے سے 33693.04 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا اورمارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت2 ارب 10لاکھ روپے بڑھ گئی لیکن کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 2.37فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو ٹریڈنگ کے آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 33802پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی پہنچ گیا تاہم بعد ازاں مختصر مدتی سرمایہ کاری کرنے والوں کی جانب سے شیئرز کی فروخت بڑھنے کے باعث مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 90.02پوائنٹس کے اضافے سے33693.04پوائنٹس ہوگیا اسی طرح 3.80پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس14796.73پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 52.81پوائنٹس کے اضافے سے23884.77پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر346کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے152کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ 174کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور20میں استحکام رہا۔مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بھی63کھرب43ارب 37کروڑ14لاکھ روپے سے بڑھ کر63کھرب45ارب37کروڑ4لاکھ روپے ہوگئی۔بدھ کو21کروڑ92لاکھ 1ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جومنگل کی نسبت 53لاکھ 32ہزار شیئرز کم ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو ٗ کے لحاظ سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت 90روپے کے اضافے سے 7ہزارروپے اورصنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت 28.15وپے کے اضافے سے 763.15روپے ہوگئی جب کہ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت589روپے کی کمی سے9011روپے اورانڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت 46.06روپے کی کمی سے 570روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے میپل لیف، ٹی آر جی پاکستان،دیوان سیمنٹ،فوجی سیمنٹ،ہیسکول پٹرول،ورلڈ کال ٹیلی کام،پاک الیکٹران،بینک آف پنجاب،ہم نیٹ ورک اوریونٹی فوڈزکے حصص سرفہرست رہے مقامی کرنسی مارکیٹوں میں بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 50پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 20پیسے بڑھ گئے۔یورو کی قدر میں 30پیسے اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں ایک روپے کا اضافہ ہوا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر50پیسے کے اضافے سے160.30روپے سے بڑھ کر160.80روپے اور قیمت فروخت40پیسے کے اضافے سے160.60روپے سے بڑھ کر161روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کے اضافے سے159.80روپے سے بڑھ کر160روپے اور قیمت فروخت160.30روپے سے بڑھ کر161روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید171روپے سے بڑھ کر171.30روپے اور قیمت فروخت173روپے سے بڑھ کر173.30روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید197روپے سے بڑھ کر198روپے اور قیمت فروخت199روپے سے بڑھ کر200روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41.90روپے سے بڑھ کر42روپے اور قیمت فروخت42.40 روپے سے بڑھ کر42.50روپے ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.80روپے سے گھٹ کر42روپے اور قیمت ٖفروخت43.30روپے سے بڑھ کر43.50روپے ہوگئی۔
سٹاک مارکیٹ