وفاق ایل او سی پر رہائشی عوام کی حفاظت کیلئے اقدامات کر رہی ہے، علی امین گنڈا پور

  وفاق ایل او سی پر رہائشی عوام کی حفاظت کیلئے اقدامات کر رہی ہے، علی امین ...

  

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے آن لائن کشمیر کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت بین الاقوامی قوانین اور جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے آئے روز ایل او سی پر نہتی کشمیری سول آبادی کونشانہ بنا رہا ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ چند عرصہ میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ایل او سی پر رہائش پذیر عوام کی حفاظت کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، چیئر مین کشمیر یکجہتی کونسل جاوید راٹھور،پی ٹی آئی کے رہنما عاطف خان اور علی عمران نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی میں 9 ماہ سے جاری لاک ڈاون سے بھارت نے کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے اور کشمیریوں کی چادر اور چاردیواری کو مسلسل پامال کیا جارہا ہے اور ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کو بھارتی افواج نے جیلوں میں قیدکررکھا ہے۔آن لائن کانفرنس میں فرنڈز آف کشمیر کونسل کی چیئر پرسن عزالہ حبیب نے مسئلہ کشمیر کو موثر طور پر اُجاگر کرنے کیلئے پاکستان کے سفارتخانوں میں کشمیر ڈیسک قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔آن لائن کشمیر کانفرنس میں امریکہ سمیت دیگر بیرون ممالک میں مقیم آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے شرکت کی۔

علی امین گنڈاپور

مزید :

صفحہ آخر -