شہباز شریف کا سزا سے بچنا مشکل: شہزاد اکبر، جھوٹے پراپیگنڈے سے حکومت کی نااہلی نہیں چھپ سکتی: صدر مسلم لیگ(ن)

شہباز شریف کا سزا سے بچنا مشکل: شہزاد اکبر، جھوٹے پراپیگنڈے سے حکومت کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کیخلاف جو ثبوت ہیں ان سے ان کا سزابچنا مشکل ہے۔وفاقی دارالحکومت میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف کی وطن واپسی ہوچکی، وہ نیب کے سامنے بھی پیش ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عجیب وغریب فرمودات سے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ شہبازشریف کیخلاف جوشواہد ہیں ان سے بچنا آسان نہیں۔ نیب نے شہبازشریف کیخلاف 10سالہ دوراقتدارکی تحقیقات کیں۔شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ 10سال کے دوران شریف خاندان کے اثاثوں میں اضافہ ہوا۔ اثاثوں میں ہوشربااضافیک ی وجہ ٹی ٹیزہیں۔ غریب ملازم جوکبھی کراچی نہیں گئے ان کوکروڑوں روپے بھیجے گئے۔ کبھی پاپڑوالے اورکبھی سیکریٹری کے اکاؤنٹ میں پیسے آئے۔ کالا دھن ہنڈی، حوالہ سے باہر بھجوا کر ٹی ٹیز کے ذریعے منگوایا جاتا تھا، بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا وہ اپنے بچوں کے معاملات کے ذمہ دار نہیں۔ شہبازشریف نے متعدد کمپنیاں اپنے ملازمین کے نام سے بنوائی۔ رمضان شوگر ملز کے ملازم کے اکاؤنٹ میں 480 ملین روپے (48 کروڑ روپے) منتقل ہوئے۔شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ملازمین کے نام پربنائی گئی کمپنیوں میں اربوں روپے منتقل ہوئے۔ جن کینام پرکمپنیاں بنائی گئیں ان کی تنخواہ 18 سے 60 ہزارتک ہے۔ شہبازشریف کی کمپنیوں کاایک فرنٹ نیٹ ورک ہے۔ شریف فیڈملزکے ملازم کے نام پربھی کمپنی بنائی گئی۔
شہزاد اکبر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہمیشہ عدالتوں سے راہ فرار اختیار کرتا ہے، عمران خان میڈیا پر روایتی اور جھوٹے ہھتکنڈوں کے ذریعے اپنی ناقص طرز حکومت اور نااہلی نہیں چھپا سکتے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ افسوس ہوتا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہمیشہ عدالتوں سے راہ فرار اختیار کرتا ہے، عمران خان نے پاناما کیس میں خاموش رہنے کیلئے10 ارب روپے کی رشوت کی آفر کا الزم عائد کیا، پھر مجھ پر ملتان میٹرو پراجیکٹ میں کرپشن کا ایسا الزام لگایا گیا جو چینی حکومت نے مسترد کر دیا۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان آج تک ان حوالوں سے ایک بھی ثبوت عدالتوں میں پیش نہیں کر سکے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر کو چیلنج ہے،کسی کمپنی کے ساتھ شہباز شریف کا تعلق ثابت کرے،جتنے چیک دکھائے گئے انکا تعلق شہباز شریف کے ساتھ ثابت کریں،شہزاد اکبر لندن نہیں جارہے ڈیلی میل سے معافیاں مانگ رہے ہیں،شریف خاندان کا سارا کاروبار پاکستان کے قانون کے مطابق ہے،ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہوجائے شہباز شریف سیاست چھوڑ دیں گے،شہباز شریف اور نواز شریف کی دشمنی میں ملک کو بدنام نہ کریں،عوام مالم جبہ، بی آر ٹی، ہیلی کاپٹر کیس، پانچ سو سات ارب روپے کے چینی پر ڈاکے کو عوام نہیں بھولے گی۔ مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہزاد اکبر کی جھوٹے الزامات پر مبنی کانفرنس دکھائی گئی،شہزاد اکبر کے الزامات کا جواب دوں گی۔ انہوں نے کہاکہ چینی کمیشن رپورٹ پیش کرے گا،چینی کمیشن رپورٹ میں بتائے گا کس طرح عمران خان اور عثمان بزدار نے ڈاکہ مارا،بلین ٹری اور بی آر ٹی کے منصوبے کس کو ملے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے فرنٹ مینوں کی شوگر ملی ہیں،بتایا جائے کن کے جیبوں میں پیسہ گیا،شہباز شریف پر فرنٹ مین، کمپنیوں اور ٹھیکوں کا الزام لگایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پہلے الزام عائد کیا کہ شہباز شریف نے زلزلے کا پیسہ کھایا مگر برطانوی حکومت نے جواب دیا۔ انہوں نے کہاکہ شہزاد اکبر کی نے گھسی پٹی باتیں کیں،جن پر کمیشن بنا ان کی چوری کا جواب نہیں،بی آرٹی کے کھڈوں کے پیسے عمران خان کی۔جیب میں گئے،اس پیسے بنی گالہ کا محل بنا اور زمان پارک میں کروڑوں کا گھر بنا۔ انہوں نے کہاکہ شہزاد اکبر کو چیلنج ہے کسی کمپنی کے ساتھ شہباز شریف کا تعلق ثابت کرے،جتنے چیک دکھائے گئے انکا تعلق شہباز شریف کے ساتھ ثابت کریں،دس کمپنیوں کا تعلق شہباز شریف سے بتا دیں،کمپنیوں میں کوئی کرپشن ہوئی ہے تو عوام کے سامنے پیش کریں،یہ جھوٹ کا پلندہ بنا کر اداروں کو استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ماسک میں بھی کرپٹ حکومت نے کرپشن کی،ماسک کو اسمگل کردیا گیا۔ ا عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ شہزاد اکبر نے آج نوٹنکی لگائی،شہزاد اکبر نیب کو ہدایت نامہ جاری کردئیے تھے،شہزاد اکبر نے کہا ریفرنس جلدی دائر کرنے کی ہدایت کی،شہزاد اکبر نے دوسری ہدایت کی جس میں وہ نیب کی کارکردگی بہتر کرنے کا کہا،شہزاد اکبر نے نیب کو ٹپس دیں،مرزا شہزاد اکبر سے پوچھتا ہوں کہ نیب کو ہدایت دینے کا اختیار انہیں کس نے دیا انہوں نے کہاکہ شہزاد اکبر کی لندن کی تصاویر نہیں بھولے،لندن میں کس ریکارڈ کی ہیرا پھیری کرنے گئے،شہباز شریف نے سرکاری منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان آج تک ایک اینٹ نہیں لگا سکا،شہزاد اکبر صاحب نام نہاد احتساب ہورہا ہے،ٹھیکے یا منصوبے کا نام باتیں جس میں کرپشن ہوئی ہو،جو چیک لہرائے گئے اس میں کہاں شہباز شریف کا نام ہے۔
شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -