بلوچستان پاکستان کا مستقبل، کورونا سے مسائل کا شکار عوام کی مدد کی جائے: آرمی چیف

  بلوچستان پاکستان کا مستقبل، کورونا سے مسائل کا شکار عوام کی مدد کی جائے: ...

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث جو لوگ مسائل کا شکار ہیں انکی مدد کی جائے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار نے سدرن کمانڈر کوئٹہ کا دورہ کیا۔ کوئٹہ پہنچنے پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے ان کا استقبال کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کو اس موقع پر آپریشنل تیاریوں، سیکیورٹی صورتحال اور پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے عمل پر بریفنگ دی گئی جبکہ آرمی چیف کو قرنطینہ سنٹر کا دورہ بھی کرایا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو کورونا کے حوالے سے سول انتظامیہ کے ساتھ ملکر جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا اور علاقے کی سماجی صورتحال کی بہتری کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے۔ بلوچستان کے مستقبل کیلئے تعاون جاری رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کمانڈرز کوہدایت کی کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں رہنے والوں تک ہر صورت رسائی یقینی بنائی جائے۔ کورونا کے باعث جو لوگ مسائل کا شکار ہیں انکی مدد کی جائے۔

آرمی چیف

مزید :

صفحہ اول -