کشمیریوں کی جدوجہد دہشتگردی نہیں، بھارت قوانین پر نظر ثانی کرے: اقوام متحدہ

  کشمیریوں کی جدوجہد دہشتگردی نہیں، بھارت قوانین پر نظر ثانی کرے: اقوام ...

  

نیویارک(آئی این پی) اقوام متحدہ انسانی حقوق کے عہدیداروں نے بھارت سے انسداد دہشت گردی قوانین پر نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا، بھارتی قوانین عالمی انسانی حقوق کے اصولوں پر پورا نہیں اترتے، کشمیر میں حق خوداردیت کی جائز جدوجہد کو دہشتگردی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ انسانی حقوق کے عہدیداروں نے بھارتی انسداد دہشتگردی قوانین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور بھارت سے قوانین پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔اقوام متحدہ کے عہدیداروں نے کہا کہ بھارتی قوانین عالمی انسانی حقوق کے اصولوں پر پورا نہیں اترتے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ بھارتی انسداد دہشتگردی قوانین پر اعتراضات پاکستانی اور کشمیری موقف کی تائید ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں حق خوداردیت کی جائز جدوجہد کو دہشتگردی قرار نہیں دیا جا سکتا جبکہ بھارتی سرکار ان قوانین کا سہارا لے کر اختلاف رائے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اقوام متحدہ

مزید :

صفحہ اول -