کورونا وائرس سے مزید 33افراد جاں بحق، 2150نئے کیسز رپورٹ، ہلاکتوں کی تعداد 761، متاثرین 35641تک پہنچ گئے، کراچی کی بڑی مارکیٹیں بند، لاہو میں بھی غور

        کورونا وائرس سے مزید 33افراد جاں بحق، 2150نئے کیسز رپورٹ، ہلاکتوں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی،لاہور (سٹاف رپورٹر مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پنجاب حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن کے دوران حکومتی اقدامات کی خلاف ورزی کے بعد بعض مارکیٹوں کو فوری طور پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور میں ہال روڈ، شاہ عالم مارکیٹ، انار کلی، اعظم کلاتھ مارکیٹ کو بند کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، اجلاس میں مارکیٹوں کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا، بڑی اور چھوٹی مارکیٹوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئیں، بعض مارکیٹوں کو فوری طورپر بند کرنے کی تجویز پر غور شروع کر دیا گیا ہے لاہور میں ہال روڑ، شاہ عالم مارکیٹ، انار کلی، اعظم مارکیٹ کو بند کرنے پر غور کیا گیا ہے، اچھرہ بازار، ٹاؤن شپ بازار سمیت دیگر جگہوں پر کوئی حفاظتی اقدامات نہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے کے دوران دکانوں کا چالان ہو گا، پھر دکانیں بند کریں گے، ایس او پیز پر عملدآمد ہوتا دکھائی نہیں دے رہا، دکانوں پر شدید رش ہے۔ دوسری طرف کراچی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے زینب مارکیٹ سیل کر دی جس پر تاجر سراپا احتجاج بن گئے، مظاہرے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر اور دکانداروں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔ضلعی انتظامیہ کا موقف تھا کہ دکانداروں نے سینیٹائزر کی شرط پر عمل نہیں کیا، ماسک اور گلوز نہیں پہنے ہوئے تھے۔ دکانداروں نے انتظامیہ کے ایکشن کے خلاف خوب مزاحمت کی جو بعد میں احتجاج میں بدل گئی، اسسٹنٹ کمشنر کراچی بھی پولیس کے ہمراہ موقع پر موجود تھے جن کی دکانداروں سے تلخ کلامی ہوتی رہی۔دریں اثناسندھ میں لاک ڈاؤن کی پابندی اور معیاری ضابطہ کار (ایس او پیز) پر عمل نہ کرنے پر 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وبائی امراض ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے۔ خیال رہے کہ سندھ کابینہ نے 27 اپریل کو وبائی امراض آرڈیننس کی منظوری دی تھی، اس سے قبل لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر جرمانے کی رقم 3 ہزار روپے تھی تاہم اب ترمیمی آرڈیننس کے تحت جرمانے کی رقم بڑھاکر 10 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔ آرڈیننس کے مطابق سندھ وبائی امراض ایکٹ کی کسی بھی شق کی خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا، لاک ڈاؤن پابندیوں پر عمل نہ کرنے یا وبائی مرض پھیلانے کا سبب بننے پر بھی جرمانے کا اطلاق ہوگا۔وبائی مرض کو پھیلنے سے روکنے میں ناکامی پر بھی اسی آرڈیننس کے تحت کارروائی ہوگی جب کہ متعلقہ افسر جرمانہ عائد کرنے کی ٹھوس وجوہات تحریر کرنے کا پابند ہوگا اور بار بار خلاف ورزی پر الگ الگ جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ سندھ بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 234 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
مارکیٹیں بند

لاہور، کراچی، پشاور،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں کورونا سے مزید 33افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2150 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اس طرح کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 761 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 35641 تک جاپہنچی ہے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 275 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 234 اور پنجاب میں 214 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 27، اسلام آباد 6، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر ممیں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ بروز بدھ ملک بھر سے کورونا کے مزید 1014 کیسز اور 33 ہلاکتیں سامنے آئیں جن میں سندھ سے 731 کیسز 16 ہلاکتیں، پنجاب میں 362نئے کیسز 9ہلاکتیں،خیبر پختونخوا سے 231 کیسز اور 8 ہلاکتیں، اسلام آباد سے 43، گلگت بلتستان سے 18 اور آزاد کشمیر سے 2 اور بلوچستان میں 81کیس سامنے آئے ہیں۔سندھ میں کورونا کے مزید 731 نئے کیسز سامنے آئے اور 16 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4223 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 731 نئے مریضوں کے اضافے کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 13341 اور ہلاکتیں 234 ہوگئی ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا اچھی خبر یہ ہے کہ 606 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے جس کے بعد اب تک 2835 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔پنجاب میں بدھ کو کورونا کے مزید 9 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد انتقال کرجانے والوں کی مجموعی تعداد 223 ہوگئی۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق مزید 362 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 13561 تک جاپہنچی ہے۔ صوبے میں 4530 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا وائرس کے مزید 43 کیسز سامنے آئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 759 ہو گئی ہے جب کہ دارالحکومت میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔آزاد کشمیر سے کورونا کے مزید 2 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 88 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 68 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق مزید 1390 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 13259 تک جاپہنچی ہے۔ صوبے میں 4530 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں بدھ کو مزید 8 افراد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 275 تک جاپہنچی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں 4، نوشہرہ میں 2، لوئر دیر اور خیبر میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 231 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5252 تک جاپہنچی ہے۔محکمہ صحت کے پی کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا کے 1392 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں منگل کو کورونا وائرس کے 97 نئے کیسز سامنے ا?گئے جس کے بعد صوبے میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 2158 ہوگئی۔صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی نے نئے کیسز تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہے جب کہ 256 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں بدھ کو مزید 7 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 482 ہوگئی ہے۔
پاکستان ہلاکتیں

واشنگٹن(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک این این آئی)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 43 لاکھ 99 ہزار 355 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں تین لاکھ ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 24 لاکھ 47 ہزار 19 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 ہزار 342 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 لاکھ 2 ہزار 443 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 83 ہزار 425 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 8 ہزار 636 ہو چکی ہے۔امریکا کے اسپتالوں میں 10 لاکھ 28 ہزار 465 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 473 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 96 ہزار 746 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔مصری محکمہ صحت نے کہاہے کہ کرونا وائرس پارلیمنٹ میں داخل ہوگیا ہے۔ ایک خاتون رکن پارلیمنٹ کا کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہیں الگ تھلگ کردیا گیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق واٹس ایپ ایپلی کیشن کے ایک گروپ کے ذریعہ مصری پارلیمنٹ کے ارکان نے اپنی کولیگ قاہرہ گورنری سے رکن پارلیمنٹ شیرین فراج کی کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی۔ انہیں قصر العینی اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔سعودی عرب میں کرونا وائرس کے 1911 نئے کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے اور اس مہلک وَبا کا شکار نو افراد وفات پاگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت صحت نے کہاکہ مملکت میں اب کرونا وائرس کے کل کیسوں کی تعداد 42925 ہوگئی ہے۔ ان میں 264 افراد وفات پا چکے ہیں۔وزارت صحت کے ترجمان محمد العبد العالی نے بتایا کہ کرونا کے نئے کیسوں میں 69 فی صد غیر سعودی مکین ہیں اور 31 فی صد سعودی شہری ہیں۔نئے تشخیص شدہ کیسوں میں 82 فی صد مرد حضرات اور 18 فی صد خواتین ہیں۔انگلینڈ میں حکومت کی جانب سے لاک ڈان میں نرمی کے بعد عوام کو اجازت مل گئی ہے کہ وہ گھر سے باہر وقت گزار سکیں اور ایک وقت میں ایک دوست سے پارک میں ملاقات کر سکیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نئے احکامات کے تحت اپنے گھر سے باہر ایک شخص سے ملنے کی اجازت ہوگی اور ایسے کھیل جن میں فاصلے برقرار رکھے جا سکیں، جیسے گالف وغیرہ کھیلنے کی اجازت ہوگی روس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار سے زیادہ نئے متاثرین کی شناخت ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں کل مصدقہ متاثرین کی تعداد 242271 ہو گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ تعداد ایک روز قبل سامنے آنے والے نئے متاثرین کے مقابلے میں کم ہے۔روسی حکومت کے کووڈ 19 سے نپٹنے والے مرکزی ادارے کی جانب سے بتایا گیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں روس میں 96 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد کل اموات کی تعداد 2212 ہو گئی ہیں۔نئے متاثرین کی اکثریت دارالحکومت ماسکو میں تھیں جہاں 4703 مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔روس میں اب تک 48 ہزار افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔دوسری جانب ملک میں روسی ساختہ وینٹی لیٹر کے استعمال پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جب ایک ہسپتال میں مشتبہ طور پر وینٹی لیٹر کے استعمال سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں چار کووڈ 19 کے مریضوں کی موت واقع ہو گئیچین میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشے کے پیشِ نظر ملک کے شمال مشرقی شہر جیلن کو بند کر دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جیلن شہر میں مقامی سطح پر کرونا وائرس کے پھیلنے کے بعد شہر کی سرحدیں بند کر دی گئی ہیں جب کہ تمام ٹرانسپورٹ کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔جیلن میں بدھ کو چھ لانڈری ورکرز میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آئے جس کے بعد اس لانڈری کے کرونا سے متاثرہ مزدوروں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔مقامی حکومت نے شہر کے تمام سنیما، اِن ڈور جم، انٹرنیٹ کیفے اور تفریح کے تمام ذرائع کو فوری طور پر بند کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جب کہ تمام میڈیکل اسٹورز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بخار اور اینٹی وائرل ادویات کی فروخت کے اعداد و شمار فراہم کریں بھارت میں مہلک کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 3525 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 74480ہوگئی ہے۔ امریکا میں کورونا کے وار پھر تیز ہو گئے جب کہ برازیل میں کورونا سے ایک دن میں ریکارڈ 900 اموات ہوئیں۔امریکا میں دو روز شرح اموات میں کمی کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1900 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 83 ہزار 425 جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 8636 ہو گئی ہے۔برازیل میں بھی ایک دن میں ریکارڈ 900 اموات ہوئیں جس کے بعد ہلاک افراد کی تعداد 12 ہزار 461 جب کہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 77 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی ہلاکتیں

مزید :

صفحہ اول -