چینی بحران، وزیراعلیٰ سندھ آج طلب
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چینی بحران پر تحقیقات کا معاملہ، تحقیقاتی کمیشن نے وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کو آج (جمعرات)طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سے چینی سبسڈی کے معاملے پرتحقیقات کی جائیگی۔قبل ازیں بدھ کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شو گر سکینڈل انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہو کر خفیہ طور پر بیان ریکارڈ کرادیا۔جبکہ وفاقی وزیر اسد عمر بھی پیش ہوچکے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے ڈی جی ایف آئی اے کو جوابی خط لکھا ہے۔خط کے مطابق کمیشن کے ٹی او آرز کے تحت وزیراعلی کوطلب نہیں کیاجاسکتا، ایف آئی اے وزیراعلی سندھ کی طلبی کا لیٹر فوری واپس لے۔
وزیراعلیٰ سندھ طلب