پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کرے گا

  پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کرے گا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس شرکت کی یقین دہانی کروا دی، وزیر خارجہ شاہ محمود ایس سی او وزرائے خارجہ کے ورچوئل اجلاس میں شریک ہوں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال زیرغور آئے گی، اجلاس کا مقصد کورونا وباء کے خلاف تنظیم کے رکن ممالک کے مابین اظہار یک جہتی کو بڑھانا ہے اور شنگھائی تعاون تنظیم کی سطح پر کورونا وباء کیخلاف مشترکہ کوششیں کرنا ہے۔

دفتر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -