پاکستان کے بغیر افغانستان میں قیام امن ممکن نہیں، روس

  پاکستان کے بغیر افغانستان میں قیام امن ممکن نہیں، روس

  

ماسکو(این این آئی)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ افغانستان کی سلامتی اور ترقی کا راستہ پاکستان سمیت خطے کی دیگر ریاستوں کی شراکت کے بغیر ناممکن ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کا تعاون ضروری ہے.انہوں نے کہا کہ روس نے COVID-19 وبائی بیماری کے دوران غیر ملکی لیبرپر کوئی پابندی عائد نہیں کی ہے۔صرف ان لوگوں کو وطن بھیجا جا رہا ہے جنہوں نے روس میں قیام کے دوران اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔لاوروف نے کہا کہ یہ لوگوں کا زیادہ بڑا گروہ نہیں ہے۔ اور ہم آہستہ آہستہ انہیں ہمسایہ ممالک واپس بھجوا رہے ہیں جو غیر قانونی اقدامات کے مرتکب ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت روس نے پیٹنٹ کے اجراء پر انہیں التوا دینے، ان کے ورک پرمٹ میں توسیع اور دیگر امور سے نمٹنے کے لئے امداد فراہم کرنیکا فیصلہ کیا ہے، جو بلاشبہ پابندیوں اور قرنطینہ کی وجہ سے مشکلات کا شکارہیں۔

روس

مزید :

صفحہ اول -